جمعہ، 3 جولائی، 2026

سیدہ زینب بنت علی ؓ(۲)

 

سیدہ زینب بنت علی ؓ(۲)

میدان کربلا کا منظر سیدہ زینب رضی اللہ عنہ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا ۔جنگ کے بعد جب  آپ ؓ کو اسیر بنا کر یزید کے دربار میں میں لایا گیا تو آپ نے یزید کے دربار میں ایسا خطبہ دیا جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ آپ ؓ کے جا ہ و جلال نے یزید کے دربار کے در و دیوار ہلا کر رکھ دیے ۔ 
حدیثِ عشق دو باب است کر بلا و دمشق 
یکے حسین ؓ رقم کرد و دیگر ے زینب
 آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا سب تعریفیں اللہ تعالی کے لیے جو خالق کائنات ہے اور خد کی رحمتیں نازل ہوں نبی کریم ﷺپر اور ان کی پاکیزہ عترت و اہل بیت پر ۔ پھر فرمایا بالا آخر ان لوگوں کا انجام بُرا ہے جنہوں نے اپنے دامن حیات کو برائیوں کی سیاہی سے داغدار کر کے اپنے خدا کی آیات کی تکذیب کی اور اللہ تعالی کی آیات کا مذاق اڑایا۔ 
اے یزید کیا تو سمجھتا ہے کہ تو نے ہم پر زمین کے گوشے اور آسمان کے کنارے تنگ کر دیے ہیں اور رسول خدا ﷺ کی آل کو رسیوں اور زنجیروں میں جکڑ کر دربدر پھرانے سے تو اللہ تعالی کی بارگاہ میں سرفراز ہوا اور ہم رسوا ہوئے ہیں ؟ کیا تیرے خیال میں ہم مظلوم ہو کر ذلیل ہو گئے اور تو ظالم بن کر سر بلند ہوا ہے ؟ کیا تو سمجھتا ہے کہ ہم پر ظلم کر کے اللہ تعالی کی بارگاہ میں تجھے شان و شوکت حاصل ہو گئی ہے ؟آج تو اپنی ظاہری فتح کی خوشی میں سر مست ہے ، مسرت و شادمانی سے سرشار ہو کر اپنے غالب ہونے پر اترا رہا ہے ۔ 
اور خلافت کے ہمارے مسلمہ حقوق کو غضب کر کے خوشی و سرور کا جشن منانے میں مشغول ہے ۔ اپنی غلط سوچ پر مغرور نہ ہو اور ہوش کی سانس لے ۔ 
کیا تو نے اللہ تعالی کا یہ فرمان بھلا دیا ہے کہ حق کا انکار کر نے والے نہ سمجھیں کہ ہم جو انہیں مہلت دیتے ہیں یہ ان کے حق میں بھلائی ہے بلکہ ہم انہیں مہلت اس لیے دیتے ہیں کہ وہ گناہ میں زیادتی کریں اور ان کے لیے خوار کرنے والا عذاب ہے۔ اے طلقا ءکے بیٹے کیا یہ تیرا انصاف ہے کہ تو نے اپنی عورتوں اور لونڈیوں کو چادر اور چار دیواری کا تحفظ فراہم کر کے پردے میں بٹھا رکھا ہے اور خاندان نبوت ﷺ کی عورتوں کو سر سے برہنہ دربدر پھرا رہے ہو ۔ تو نے مخدرات عصمت کی چادریں لوٹ لیں اور ان کی  بے حرمتی کی ۔تیرے حکم پر اشقیاءنے رسول زادیوں کو بے نقاب کر کے شہر شہر پھرایا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سیدہ زینب بنت علی ؓ(۲)

  سیدہ زینب بنت علی ؓ(۲) میدان کربلا کا منظر سیدہ زینب رضی اللہ عنہ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا ۔جنگ کے بع...