منگل، 26 ستمبر، 2023

حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت

 

حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت

 ماہ ربیع الاول اپنی تمام تر برکات ، خصوصیات و فضائل سمیت جلوہ گر ہو چکا ہے ۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اللہ نے زندگی میں ایک بار پھر عید میلا د النبی ﷺ کی بہاریں دیکھنے اور برکات سمیٹنے کا موقع فراہم کیا ۔ 
کائنات عالم میں اگرچہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر اب تک مخلوق کی دنیا میں آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ہم سب کے آقا مولی محمد عربی ﷺ کی تشریف آوری کا مبارک دن بڑی عظمت اور برکت والا ہے ۔ 
 12 ربیع الاول کو مکہ مکرمہ کی سر زمین پر دنیا بھر کے قبیلوں اور خاندانوں میں سب سے بہتر خاندان اور قبیلے میں آپ ﷺ کی جلوہ گری ہو ئی ۔یوں لگتا ہے جیسے مکہ مکرمہ کی سر زمین کو آباد کرنا ، حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کے ذریعے خانہ کعبہ کی تعمیر اور تمام سلسے نبی رحمت ﷺ کے آنے سے پہلے اہتمام کے ساتھ کیے گئے ہو ۔ اللہ پاک نے اپنے بندوں پر بڑا فضل و کرم فرمایا کہ ان میں اپنے پیارے محبوب ﷺ کو مبعوث فرمایا جن کے آنے کا انتظار صدیوں سے جاری تھا ۔
 نبی پاک ﷺ کی پیر کی صبح حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ کے گھر جلوہ گری ہوئی گویا پوری کائنات خوشیوں سے جھوم اٹھی ۔رحمت عالم ﷺ کی تشریف آوری سے ظلمت کے اندھیرے مٹ گئے ، دکھی انسانیت کو سکھ مل گیا ، انسان تو انسان جانوروں کی داد رسی ہو گئی ، بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور جن کے آنے سے عورت کو ماں ، بہن اور بیٹی کی شکل میں عظمت دی گئی ۔ محفل میلاد النبی ﷺ کیا ہے ؟ محفل میلاد میں اہل ایمان با وضو ہوکر ، خوشبو لگا کر اکھٹے ہوتے ہیں اس نبی رحمت کا تذکرہ کرتے ہیں جن کی آمد کا ذکر فرما کر اللہ تبارک وتعالی خوشیاں منانے کا حکم فرماتا ہے ۔
 اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے : ” تم فرماﺅ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے “۔ ( سورة یونس )
اہل ایمان نبی اکرم ﷺ کی شان و عظمت کو بیان کرتے ہیں ، حضور ﷺ کی نعتیں پڑھی جاتی ہیں اور جو شانیں اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو دی ہیں ان کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ اللہ پاک آپ ﷺ کے ذکر کو بہت پسند فرماتا ہے اللہ تعالی نے آپ ﷺ کا ذکر خود بلند فرمایا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ اس میں اضافہ فرمایا : ارشاد باری تعالی ہے :” اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کر دیا “۔ ایک دوسری جگہ ارشاد فرمایا :” اور بیشک آ نے والی زندگی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے “۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

حیوانات کے حقوق (۱)

   حیوانات کے حقوق (۱) اسلام سے قبل عرب میں جانوروں کو مختلف قسم کی تکالیف دی جاتی تھیں۔مثال کے طور پر جانور کو ذبح کیے بغیر اس کا گوشت کاٹ ...