اللہ تعالی کی طرف سے بہت ہی آسان فلاح کا راستہ سنیے اور عمل کیجئے تاکہ ہم سب فلاح پا لیں . ہر قسم کی تفرقہ بازی اور مسلکی اختلافات سے بالاتر آسان اور سلیس زبان میں
اتوار، 4 فروری، 2024
حضور ﷺ کی چشمان مبارک
حضور ﷺ کی چشمان مبارک
حضور نبی کریم ﷺ کی مقدس اور نورانی آنکھیں انتہائی خوشنما اور بہت ہی زیادہ خوبصورت تھیں ۔ آنکھوں کی پتلی سیاہ تھی ۔ سرمہ کے بغیر معلوم ہوتا تھا کہ سرمہ لگا ہوا ہے ۔ حضور نبی کریم ﷺ کی بھنویں نہایت خوبصورت اور خمدار تھیں ۔ دور سے دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دونوں گوشئہ ابرو ملے ہوئے ہیں مگرجب قریب آ کر دیکھتے تو ایک دوسرے سے جدا معلوم ہوتا تھا ۔ حضور نبی کریم ﷺ کی آنکھیں ایسی ہیں جن کے لیے اندھیرا حجاب نہیں ۔ جو ساری کائنات کو محیط اورسارے عالم کو مثل کف دست دیکھ رہی ہیں ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں حضور ﷺاندھیرے اور اجالے میں یکساں دیکھتے تھے ۔ ( بہیقی ) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں حضور ﷺ رات کو بھی ایسے ہی دیکھتے تھے جس طرح دن کے اجالے میں ۔(ایضا) ۔ حضور نبی کریم ﷺ جس طرح آگے دیکھتے تھے اسی طرح پیچھے دیکھتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا مجھ سے پہلے رکوع اور سجدہ نہ کرو کیونکہ میں آگے اور پیچھے یکساں دیکھتا ہوں ۔ (مسلم شریف) حضور نبی کریم ﷺ کی مبارک آنکھوں سے ہمارے دلوں کی حالت بھی پوشیدہ نہیں ۔ حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم سمجھتے ہو کہ میرا قبلہ یہ ہی ہے ۔ خدا کی قسم ! تمہارے خشوع اور رکوع مجھ پر پوشیدہ نہیں ہیں ۔
سر عرش پر تیری گزر دل فرش پر تیری نظر
ملکوت و ملک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں
حضرت ابن عمر فرماتے ہیں ایک انصاری اور ایک ثقفی حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ حضو رﷺ نے ثقفی نے فرمایا جو تم پوچھنا چاہتے ہو اگر تم کہو تو میں ہی بتا دوں کہ تم کیا سوال کرنا چاہتے ہو ۔ثقفی نے عرض کی حضور ﷺ یہ تو بڑی عجیب بات ہے کہ آپ میرے دل کے حالات بتائیں ۔ آپﷺ نے فرمایا تم نماز ، روزہ اور غسل جنابت کے مسائل پوچھنے آئے ہو ۔ ثقفی نے عرض کی مجھے قسم ہے اس ذات مقدس کی جس نے آپ کو نبی بنا کر بھیجا ہے میں یہی پوچھنے آیا تھا ۔ (بہیقی)
حضرت عمر بن خطاب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ایک دن قیامت تک ہونیوالے سارے حالات و واقعات بیان فرما دیے۔ (مسلم شریف) ۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں جس دن حبشہ میں نجاشی کا انتقال ہوا حضور ﷺ نے اسی دن ہمیں ان کے انتقال کی خبر سنائی ۔ (بخاری شریف)
ہفتہ، 3 فروری، 2024
وضو کے انسانی صحت پر اثرات(۲)
وضو کے انسانی صحت پر اثرات(۲)
چہرہ دھونا : وضو میں چہرہ تین مرتبہ دھویا جاتا ہے اس سے نہ صرف انسان چست و توانا نظر آتا ہے بلکہ چہرہ بھی صاف شفاف ہو جاتا ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے حکماء درخت لگانے اور ہاتھ ، چہرہ اور پائوں بار بار دھونے کا کہتے ہیں ۔ جب ہم وضو میں اپنے چہرے کو بار بار دھوتے ہیں تو ہم چہرے پر نکلنے والے دانے مہاسے اور چہرے کی الرجی سے محفوظ ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انسان چہرے اور آنکھوں کی دوسری خطر ناک بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔
کہنیوں تک ہاتھ دھونا : چہرے کے بعد کہنیوں سمیت ہاتھ دھونے کا حکم ہے ۔ ماہرین کے نزدیک اگر انسانی جسم کے اس حصے کو پانی اور ہوا نہ لگے تو بہت سی دماغی اور اعصابی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ کہنی پر تین بڑی رگیں ہوتی ہیں جس کا تعلق بالواسطہ دل ، دماغ اور جگر کے ساتھ ہو تا ہے جب ہم کہنیوں سمیت بازودھوئیں گے تو ان اعضاء کو تقویت پہنچے گی اور بیماریوں سے محفوظ رہیں گے ۔
مسح کرنا:وضو میں مسح کرنے کے بھی بہت سے طبعی فوائد ہیں ۔ ایک غیر مسلم ڈاکڑ کہتا ہے کہ میں اس بات پر ریسرچ کر رہا تھا کہ لوگ پاگل کیوں ہوتے ہیں ۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ ایک آدمی وضو کر رہا تھا اور میں کھڑا غور سے اسے دیکھتا رہا اس شخص نے ہاتھ ، منہ کے ساتھ ساتھ سر اور گردن پر ہاتھ پھیرا ۔ جب وہ فارغ ہوا تو میں نے اسے پوچھا کہ تم نے یہ کیا کیا ہے اس نے کہا کہ میں نے ابھی وضو کیا ہے ۔وہ کہتا ہے کہ میں اپنی ریسرچ میں اس نتیجہ پہ پہنچا ہو ں کہ اگر انسان اپنی گردن کے پیچھے والے حصہ کو باقاعدگی سے تر کرتا رہے تو وہ پاگل نہیں ہوتا ۔ ڈاکٹر نے کہا کہ تم نے بھی اپنی گردن کے پچھلے حصے کو تر کیا ۔ وضو کرنے والے شخص نے کہا کہ ہم دن میں پانچ مرتبہ نماز پڑھتے ہیں اور اس طرح گردن کا مسح کرتے ہیں ۔ قربان جائیں حضور ﷺکی شان و عظمت پر جس چیز پر لوگ آج تحقیق کر رہے ہیں حضور نبی کریم ﷺ نے وہ ہمیں چودہ سو سال پہلے ہی بتا دیا ۔
پائوں دھونا : وضو میں سب سے آخر میں ٹخنوں سمیت پائوں دھوئے جاتے ہیں ۔ پائو ںسے جو رگیں دماغ تک جاتی ہیں ان میں سے کچھ انگلیوں سے اور کچھ ٹخنوں سے شروع ہوتی ہیں ان سب کو دھونے سے دماغ کے بخارات رویہ بجھ جاتے ہیں ۔ جراثیم سے سب سے زیادہ پائوں ہی متاثر ہوتے ہیں ۔ دن میں پانچ مرتبہ انہیں اچھی طرح دھونے سے یہ بیماری سے محفوظ رہتے ہیں ۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
حکمت و دانش
حکمت و دانش حکمت کا ایک کلمہ انسان کی زندگی کا رخ بدل دیتا ہے ۔ دانش کی کہئی ہوئی ایک بات انسانی فکر کو تبدیل کر دیتی ہے اور بصیرت بھرا ای...
-
ذکر الٰہی کی فضیلت و فوائد (۲) حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’’نبی رحمتﷺ نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں تمہارے سب سے بہترین عمل ک...
-
سیر ت النبی ﷺ سچائی اور عہد وفا حضور نبی کریم ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں ہمیشہ صدق اور ایفائے عہد کا درس دیا چاہے وہ کسی فرد واحد کے ساتھ ہو ...
-
ولادتِ سرور کونین ﷺ (۱) عید میلا دالنبی ؐ اسلامی تاریخ کا ایک مبارک اور نورانی دن ہے جو غلامانِ مصطفی ﷺ کے دلوں میں عشق و محبت ، عقیدت و...

