ہفتہ، 2 جنوری، 2021

Ikhlaq-e-Razela Say Nejaat Kaisay Mumkin Hay? اخلاق رزیلہ سے نجات کیسے م...

Allah Tallah Ko Kyon Razi Karain?

تعلیم

 

تعلیم 

٭اللہ رب العزت ارشادفرماتے ہیں:’’اور یہ تو ہونہیں سکتا کہ سارے کے سارے مسلمان (ایک ساتھ) نکل کھڑے ہوں تو ان میں سے ہر ایک گروہ (یا قبیلہ)کی ایک جماعت کیوں نہ نکلے کہ وہ لوگ دین میں خوب فہم وبصیرت حاصل کریں اوراپنی قوم کو ڈرائیں جب وہ انکی طرف واپس آئیں تاکہ وہ (گناہوں اور نافرمانی کی زندگی سے )اجتناب کریں‘‘۔ (توبہ ۱۲۲)

٭ ’’اوریادکرو،جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے پختہ وعدہ لیا جنہیں کتاب عطاکی گئی تھی کہ تم ضرور اسے لوگوں کے سامنے واضع انداز میں بیان کروگے اور(جو کچھ اس میں بیان ہوا ہے )اسے نہیں چھپائوگے، تو انھوں نے اس عہد کو پس پشت ڈال دیا اوراسکے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کرلی ، سو! یہ ان کی بہت ہی بری خریداری ہے‘‘۔(آل عمران ۷ ۸ ۱ ) ٭ ’’اوران میں سے ایک گروہ (علم )حق کو چھپاتا ہے حالانکہ وہ (اچھی طرح)جانتے ہیں‘‘۔(بقرۃ ۱۴۶)٭ ’’اوراس سے بڑھ کر کس کی بات اچھی ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف بلاتا ہے اوراچھے کام کرتا ہے ‘‘۔( فصلت۳۳)٭ ’’اور اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اورخوش اسلوبی کے ساتھ دعوت دو‘‘۔(نحل ۴۸)٭ ’’اوروہ (اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم)انھیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتے ہیں‘‘۔(آل عمران ۴۸) حضورمعلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرماتے ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ نے جس عالم کو علم دیا ہے اس سے وہ عہد لیا ہے جو انبیائے کرام سے لیا گیا کہ وہ اسے لوگوں کے سامنے بیان کرینگے اوراسے چھپائیں گے نہیں۔(احیاء العلوم)

٭اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو بھی ہدایت عطافرمادے تو یہ تمہارے لیے دنیا ومافیھاسے بہتر ہے۔(صحیح مسلم)٭ جو شخص علم کا ایک باب اس غرض سے سیکھتا ہے کہ دوسرے لوگوں کو بھی سکھائے گاتو اسے ستر صدیقوں کا ثواب دیا جاتا ہے۔(الترغیب والترہیب)٭جب قیامت کا دن ہوگاتو اللہ تبارک وتعالیٰ عابدین ومجاہدین سے فرمائے گا کہ جنت میں داخل ہوجائو ، اہل علم عرض کریں گے کہ ان لوگوں نے تو ہمارے علم کی فضیلت کی وجہ سے عبادت اورجہاد (کا فہم حاصل )کیا ، اللہ رب العزت ارشاد فرمائے گاتم میرے نزدیک بعض فرشتوں کی طرح ہوتم لوگوں کی سفارش کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی پھر وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے۔(کنزالعمال ) ٭جس شخص نے علم حاصل کیا پھر اسے چھپایا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے آگ کی لگام ڈالے گا ۔(ترمذی)

جمعہ، 1 جنوری، 2021

Dars-e-Quran Urdu. Dars No 1614 ( Surah Al-Ahqaf Ayat 21 ) درس قرآن سُوۡ...

Insaan Apnay Kamal Tak Kaisay Pohanch Sakta Hay?انسان اپنے کمال تک کیسے ...

Insaan Ki Kamyabi Ka Raaz

مقامِ محمود

 

مقامِ محمود

٭حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضور اکرم ﷺنے ارشادفرمایا، سب سے پہلے میرا مرقد انور کھلے گا اورمیں باہر آئونگا مجھے جنت کی پوشاکوں میں سے ایک خلعت پہنائی جائیگی پھر میں عرش الہٰی کے دائیں طرف کھڑا ہوجائوں گا، میرے علاوہ کسی کو اس مقام پر کھڑا ہونے کا شرف حاصل نہیں ہوگا ۔(ترمذی) ٭حضرت حذیفہ بن یمان ؓروایت کرتے ہیں نبی کریم ﷺنے ارشادفرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے روز سب لوگوں کو ایک وسیع اور ہموار میدان میں جمع فرمائے گاحتیٰ کہ وہ پکارنے والے کی آواز کو سن سکیں گے اورنگاہ ان سب پر سے گزر سکے گی سب لوگ اسی طرح برہنہ پااور برہنہ تن ہونگے جس طرح کہ وہ شکم مادر سے پیدا ہوئے تھے ۔ سب پر سکتہ طاری ہوگا، اذن الہٰی کے بغیر کوئی شخص لب کشائی کی جرأت نہیں کرسکے گا(اللہ رب العزت )ندا فرمائیگا ، اے محمد !(ﷺ)، آپ فرمائینگے :اے میرے رب میں تیر ی بارگاہ میں حاضر ہوں ،ساری سعادتیں تیری دستِ قدرت میں ہیں ، ساری بھلائیاں تیرے قبضے میں ہیں اورکسی شر کو تیرے آگے کوئی چارہ نہیں ، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو ہدایت عطافرمائے ، تیرا یہ بندہ دست بستہ تیرے سامنے حاضر ہے ، میں تیرا ہوں اورمیرے سارے معاملات تیرے ہی سپرد ہیں، سوائے تیرے میرے لیے کوئی پناہ گاہ اور نجات کی جگہ نہیں ہے تو بڑی برکتوں والا بڑی اونچی شان والا ہے ۔ اے بیت اللہ کے پروردگار !تو ہر عیب سے پاک ہے ،(یہ پُر تاثیر کلمات ارشادفرمانے کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام سے فرمایا)یہ ہے وہ مقامِ محمود جس کاذکر اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب میں فرمایا ہے :’’یقینا آپکا رب آپکو مقام محمود پر فائز فرمائے گا ۔ بنیا سرائیل‘‘ (نسائی،ابن ابی شیبہ، طبرانی)امام حاکم اور ذہبی نے کہا ہے کہ یہ حدیث امام بخاری اورامام مسلم کی شرط پر حدیث صحیح ہے۔ ٭حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور رحمت عالم ﷺنے ارشادفرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا کہ میں اپنی نصف امت کو جنت میں داخل کرالوں یا شفاعت کروں۔میں نے شفاعت کو پسند کیا کیونکہ شفاعت کا فیضا ن عام ہے (یعنی اگرمیں نصف امت کو جنت میں داخل کرنے پر قناعت کرلیتا تو باقی نصف امت کا کون پرسان حال ہوتا چنانچہ میں نے شفاعت کو پسند کیا تاکہ جب تک میری امت کا آخری فرد بھی جنت میں نہ پہنچ جائے اس وقت تک میں شفاعت کا حق استعمال کرتا رہوں گا )پھر ارشاد فرمایا:یہ شفاعت متقین کیلئے نہیں ہوگی بلکہ میری یہ شفاعت گناہگاروں اورخطاکاروں کیلئے ہوگی۔(ابن ماجہ)

اصلاح معاشرہ

   اصلاح معاشرہ   انسانی معاشرہ جب بھی بگاڑ ، نا انصافی اور اخلاقی پستی کے اندھیروں میں ڈوبتا ہے تو اسے کسی ایسے رہنماکی ضرورت ہوتی ہے جو دل...