ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال (۳)
سور التکاثر میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے :” تمہیں غافل کر رکھا ہے مال کی زیادتی طلبی نے یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا ۔
ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ۔ پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ۔ ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے ۔ بیشک ضرور جہنم کو دیکھو گے ۔ پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے ۔ پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پر سش ہو گی ۔ اس سورہ میں اللہ تعالی نے مال دولت اور اولاد کی محبت میں مبتلا ہو کر آخرت کی تیاری کو بھول جانے والوں کے لیے وعید فرمائی ہے۔ مال و دولت اور اولاد پر فخر کرنا مذموم عمل ہے ۔
ارشاد باری تعالی ہے : ” جان لو کہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل کود اور زینت اور آپس میں فخرو غرور کرنا اور اولاد میں ایک دوسرے پر زیادتی چاہنا ہے ۔ جیسے وہ بارش جس کا اگایا ہو سبزہ کسانوں کو اچھا لگا پھر وہ سبز ہ سوکھ گیا تو تم اسے زرد دیکھتے ہو پھر وہ پامال کیا ہوا ہو جاتا ہے اورآخرت میں سخت عذاب ہے اور اللہ کی طرف بخشش اور اس کی رضا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا ساما ن ہے “۔ ( سورۃ الحدید :آیت ۰۲)۔
سور ة التغابن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے بیشک تمہاری بیویاں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں تو ان سے احتیاط رکھو اور اگر تم معاف کرو اور در گزر کرو اور بخش دو تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا بہت مہربان ہے ۔ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے ۔ ( آیت ۴۱، ۵۱ )۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا بندہ کہتا ہے کہ میرا مال ، میرا مال اس کے لیے تو اس کے مال سے صرف تین چیزیں ہیں ۔ جواس نے کھا کر فنا کر دیا ، جو اس نے پہن کر بوسیدہ کر دیا اور جس کسی کو دے کر آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیا ۔ اس کے ماسوا جو کچھ بھی ہے وہ جانے والا ہے اور وہ اس کو لوگوں کے لیے چھوڑنے والا ہے ۔ ( مسلم )
حضرت عمر وبن عوف ؓ سے مروی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا خدا کی قسم مجھے تمہارے غریب ہو جانے کا ڈر نہیں ہے بلکہ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ دنیا تم پر کشادہ نہ ہو جائے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر ہوئی تھی پھر تم اس کی رغبت کر جاؤ جیسے وہ لوگ رغبت کر گئے اور یہ تمہیں ہلاک کر دے جیسے انہیں ہلاک کر دیا ۔ ( بخاری )۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں