پیر، 20 مئی، 2024

نماز اور احکام قرآن(۷)

 

نماز اور احکام قرآن(۷)

وہ لوگ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جو صبر کرنیوالے ہیں (مصائب اور آلام ) جو پہنچتے ہیں انہیں اور جو صحیح نماز ادا کرنے والے ہیں نماز کو اور ان چیزوں سے جو ہم نے انہیں عطا کی ہیں وہ خرچ کرتے ہیں ( ۳۵) ۔ وہ (مظلوم ) جن کو نکال دیا گیا تھا ان کے گھروں سے ناحق صرف اتنی بات پر کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ تعالی ہے اور اللہ تعالی بچائو نہ کرتا لوگوں کا انہیں ایک دوسرے سے ٹکرا کر تو (طاقتور کی غارت گری سے) منہدم ہو جاتیں خانقاہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں جن میں اللہ کے نام کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے ۔ اور اللہ تعالی ضرور مدد فرمائے گا اس کی جو اس (کے دین) کی مدد کر ے یقینا اللہ قوت والا (اور) سب پر غالب ہے ( ۴۰) اور سر توڑ کوشش کرو اللہ کی راہ میں جس طرح کوشش کرنے کاحق ہے اس نے چن لیا ہے تمہیں (حق کی پاسبانی اور اشاعت کے لیے ) اور نہیں روا رکھی اس نے تم پر دین کے معاملے میں کوئی تنگی پیروی کرو اپنے باپ ابراہیم کے دین کی اسی نے تمہارا نام مسلمان (سر اطاعت خم کرنے والا ) رکھا ہے اس سے پہلے اور اس قرآن میں بھی  تمہارا یہی نام ہے تا کہ ہو جائے رسول ﷺ گواہ تم پر اور تم گواہ ہو جائو لوگوں پر پس (اے دین حق کے علمدار و)صحیح صحیح ادا کیا کرو نماز اور ادا کیا کرو زوکوۃ اور مضبوط پکڑ لو اللہ (دامن رحمت ) کو وہی تمہارا کار ساز ہے اور بہترین مدد فرمانے والا ہے (۷۸)۔ 
 وہ لوگ کہ اگر ہم انہیں اقتدار بخشیں زمین میں تو وہ صحیح صحیح نماز ادا کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور حکم کرتے ہیں (لوگوں کو) نیکی کا اور روکتے ہیں برائی سے اور اللہ تعالی کے لیے سارے کاموں کا انجام (۴۱)
اے ایمان والو رکوع کرو اور سجدہ کر و اور عبادت کرو اپنے پرور دگار کی اور ہمیشہ مفید کام کیا کرو تاکہ تم (دین ودنیا)میں کامیاب ہو جائو (۷۷) ۔ 
سورۃ السجدہ : صرف وہی لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں جنہیں جب ہماری آیتوں سے نصیحت کی جاتی ہے تو گر پڑتے ہیں سجدہ کرتے ہوئے اور پاکی بیان کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کرتے ہو ئے اور وہ غرور تکبر نہیں کرتے ( ۱۵) ۔دور رہتے ہیں ان کے پہلو (اپنے) بستروں سے پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے اور ان نعمتوں سے جو ہم نے انہیں دی ہیں خرچ کرتے رہتے ہیں ( ۱۶) 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳)

  حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳) جنگ بدر کے موقع پر عبدالرحمن بن ابو بکرؓ مشرکین مکہ کی طرف سے لڑ رہے تھے۔ جب اسلام قبول کیا تو اپنے و...