اتوار، 11 فروری، 2024

رشتہ داروں سے قطع تعلقی

 

 رشتہ داروں سے قطع تعلقی

   ارشاد باری تعالی ہے : اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتہ داروں کا خیال رکھو ۔ (سورۃ النساء ) ۔ سورۃ محمد میں ارشاد باری تعالی ہے : 
پس قریب ہے کہ اگر تم منہ پھیر لو تو تم زمین میں فساد پھیلائو اور رشتہ داروں سے تعلق توڑ دو ایسے لوگوں پر اللہ تعالی نے لعنت فرمائی ، پس ان کو بہرہ اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ۔ 
ارشاد باری تعالی ہے : وہ لوگ جو اللہ تعالی کے وعدے کو پورا کرتے ہیں اور پکا کیا ہوا وعدہ نہیں توڑتے اوروہ لوگ جو حکم خدا وندی کے مطابق صلہ رحمی کرتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور بڑے حساب کا خوف رکھتے ہیں ۔ (سورۃ الرعد ) 
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : رشتہ داروں سے تعلق توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا ۔ (بخاری ) 
جو اپنے کمزور رشتہ داروں سے تعلق توڑے اور ان کو چھوڑ دے ، ان پر تکبر کرے اور ان کے ساتھ نیکی اور بھلائی والا رویہ نہ رکھے حالانکہ وہ امیر ہے اور جو اس کے رشتہ دار ہیں وہ غریب ہیں تو وہ اس سزا کا مستحق ہو گا اور اگر وہ اللہ تعالی سے توبہ کر لے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرے تو اللہ پاک بخشنے والا ہے ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس شخص کے رشتہ دار کمزور ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے بلکہ اپنا صدقہ دوسروں کو دے اللہ تعالی نہ تو اس کا صدقہ قبول کرے گا اور نہ ہو قیامت کے دن اس کی طرف نظر فرمائے گا ۔ 
حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے آپ حضور نبی کریم ﷺ کی حدیث سنانے بیٹھے تو فرمایا :میں ہر اس شخص کو جو رشتہ داروں سے تعلق توڑتا ہے مجبور کرتا ہوں وہ ہمارے پاس سے اٹھ جائے ۔ ایک نوجوان اٹھا اور اپنی پھوپھی کے پاس گیا جس کے ساتھ کافی سالوں سے بول چال نہیں تھی اس سے صلح کر لی ۔ پھوپھی نے پوچھا تجھے کس بات نے تعلق جوڑنے پر مجبور کیا ۔ تو اس نوجوان نے کہا کہ میں حضرت ابو ہریرہ ؓ کی مجلس میں بیٹھا تھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں ہر قطع تعلق کرنے والے سے کہتا ہو ں کہ وہ میر ی مجلس میں سے اٹھ جائے ۔ پھوپھی نے کہا جا کے ا ن سے پوچھو کہ انہوں نے یہ بات کیوں کی ۔ جب حضرت ابو ہریرہ ؓ سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : بیشک ان لوگوں پر رحمت نازل نہیں ہوتی جن میں کوئی رشتہ داروں سے قطع تعلق رکھنے والا ہو۔  (الترغیب الترہیب ) 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیروی اسوہ رسول ﷺ کامیابی کاراستہ

  پیروی اسوہ رسول ﷺ کامیابی کاراستہ اللہ تبارک وتعالی نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر بھیجا تو اولاد آدم کو ساتھ یہ بات بھی بتا دی میں...