اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت
اللہ تعالی نے اپنی پیارے حبیب نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ﷺ کی اطاعت کو اپنی اطاعت کہا اور آپ ﷺ کی نافرمانی کو اپنی نافرمانی کہا ۔ ارشاد باری تعالی ہے :کہہ دو کہ خدا اور اس کے رسول ﷺ کا حکم مانو اگر نہ مانیں تو خدا بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا ۔ (سورۃ آل عمران)
اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی فرمانبرداری کرے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ ہی بڑی کامیابی ہے ۔ اور جو خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا اس کو خدا دوزخ میں ڈالے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کو ذلت کا عذاب ہو گا ۔ ( سور ۃ النساء)
مومنو! خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی اور اگر کسی بات میں اختلاف واقع ہو جائے تو اگر خدا اور روز قیامت پر یقین رکھتے ہو تو اس میں خدا اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا انجام سب سے اچھا ہے ۔ (سورۃ النساء)
اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہونگے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے ۔ یہ خدا کا فضل ہے اور خدا کافی ہے جاننے والا ۔( سورۃ النساء )
کہہ دو خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا ) ہے جو انکے ذمے ہے اور تم پر ( اس چیز کا ادا کرنا ) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا راستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف ( احکام خدا کا ) پہنچا دینا ہے ۔ ( سورۃ النور )
مومنو ( کسی بات کے جواب میں ) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بولو اور خدا سے درتے رہو بیشک خدا سنتا جاگتا ہے ۔(سورۃ الحجرات )
اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے کے سوا اور راستے پر چلے تو جدھروہ چلتا ہے ہم اسے ادھر ہی چلنے دیں گے اور قیامت کے دن جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے ۔( سورۃ النساء)
کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اسکے لیے جہنم کی آگ تیار ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے ۔( سورۃالتوبۃ )۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں