بدھ، 13 دسمبر، 2023

اللہ تعالی کی نعمتیں (۱)

 

 اللہ تعالی کی نعمتیں (۱)

اللہ تبارک وتعالی نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ تعالی کی ایک ایک نعمت اتنی بڑی ہے کہ ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے : یہ اس لیے کہ جو نعمت خدا کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں خدا اسے نہیں بدلا کرتا اور بیشک اللہ سنتا جانتا ہے۔ (سورۃ الانفال )۔
اور چوپائے پیداکیے ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور نفع ہے اور ان میں سے کھاتے بھی ہو۔ اور تمہارا ان میں تجمل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کو چھوڑتے ہو۔ اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ایسے شہر کی طرف کہ تم اس تک نہ پہنچتے مگر ادھ مرے ہو کر بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے۔ اور گھوڑے اور خچر اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لیے اور وہ پیدا کرے گا جس کی تمہیں خبر نہیں۔(سورۃ النحل )
اور سیدھا راستہ تو اللہ تک جا پہنچتا ہے۔ اور بعض راستے ٹیڑھے ہیں اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو سیدھے راستے پر چلا دیتا۔ وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی ہیں جن سے تم اپنے (چارپایوں) کو چراتے ہو۔ اس پانی سے تمہارے لیے کھیتی اگاتا ہے اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل بیشک اس میں نشانی ہے غور کرنے والوں کے لیے۔ (سورۃ النحل )۔
 اس نے تمہارے لیے مسخر کیے رات اور دن اور سورج اور چاند اور ستارے اس کے حکم کے باندے ہیں۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے۔ اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں بیشک نصیحت کرنے والوں کے لیے اس میں نشانی ہے۔ اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا کو مسخر کیا کہ اس میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور اس میں سے زیور نکالتے ہو جسے پہنتے ہو۔ اور تو اس میں کشتیاں دیکھے کہ پانی کو چیر کر چلتی ہیں اور اس لیے کہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور کہیں احسان مانو۔ (سورۃ النحل )۔
اور اس نے زمین پر پہاڑ رکھ دیے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور ندیاں اور رستے کہ تم راہ پائو۔ اور علامتیں اور ستارے سے وہ راہ پاتے ہیں۔تو کیا جو بنائے وہ ایسا ہو جائے گا جو نہ بنائے تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے۔ اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو توانہیں شمار نہ کرسکو گے۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ (سورۃ النحل )۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں