ہفتہ، 23 دسمبر، 2023

رعا یا کے حقوق(2)

 

رعا یا کے حقوق(2)

 لوگوں کی پردہ پوشی : حاکم کو چاہیے کہ وہ عام مسلمان کی غلطیوں کے بارے میں غیر ضروری تجسس کی کوشش نہ کرے اور معمولی لغزشوں پر لوگوں کو تنگ نہ کرے اور جہاں تک ممکن ہو عفوودرگزر سے کام لے اور لوگوں کے عیب کی پردہ پوشی کرے۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا دنیا و آخرت میں اللہ تعالی اس کی پردہ پوشی کرے گا ۔ 
احکام کے نفاظ میں سختی : حاکم کو چاہیے کہ لوگوں کو مشتبہہ کاموں میں پڑھنے اور معصیت کا ارتکاب ہو نے میں دلیر نہ ہو نے دے اور مشکوک مقامات اور محافل میں شرکت سے اجتناب کرے ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو کسی اچھی روایت کو قائم کرے گا اس کے مطابق عمل کرنے والوں کا ثواب بھی اس کو ملے گا اور جو کسی برائی کی روایت ڈالے گا تو اس کے مطابق عمل کرنے والوں کے عمل کا وبال بھی اس کو ملے گا ۔
 غرباء کی ہم نشینی : حاکم کو چاہیے کہ وہ صاحب ثروت اور طاقتور لوگوں کے ساتھ زیادہ میل جول رکھنے کی بجائے غریبوںاور کمزوروں کے ساتھ وقت بسر کرے ۔ اپنا زیادہ تر وقت فقراء اور اولیا ء اللہ کے پاس گزارے اور اپنے قلب کی اصلاح کے لیے خود کو صلحاء کے ذریعے جلاء بخشتا رہے ۔ ارشاد باری تعالی ہے : صرف یہ ہے کہ ان کے اعما ل کی بدولت ان کے قلوب زنگ آلود ہو گئے ہیں ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مردوں کے پاس بیٹھنے سے بچو ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ کون ہیں یہ مردے ۔آپ ﷺ نے فرمایا: دنیا دار اور دولت مند ۔غریب پروری: رعایا کا حق یہ بھی ہے کہ حاکم وقت فاقہ زدہ عوام کی حالت زار سے بے خبر نہ رہے اور پوری کوشش کرے کہ کوئی شخص بھوک کا شکار نہ ہو ، حاکم کو چاہیے کہ وہ بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کا خاص خیال رکھے اور اس بارے میں قیامت کے دن اللہ تعالی کے حضور پیش ہونے سے ڈرے ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن ایک بندے کو بارگاہ الہی میں لایا جائے گا اللہ تعالی اس سے دریافت فرمائے گا میں نے تجھ سے دنیا میں کھانا مانگا لیکن تو نے مجھے نہیں دیا ، اور میں نے کپڑا مانگا لیکن تو نے مجھے نہیں دیا ۔ وہ عرض کرے گا اے میرے پروردگار یہ کیسے ممکن ہے ۔ تو اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا : تیرے پڑوس میں فلاں شخص بھوکا تھا اور فلاں شخص ننگا تھا تو نے انہیں کچھ نہیں دیا ، اس طرح آج میں تجھے اپنے فضل میں سے کچھ نہیں دوں گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اصل زندگی کیا ہے ؟