اتوار، 20 اگست، 2023

تزکیہ نفس(۲)


 

تزکیہ نفس(۲)

 دعا کرنا : نبی اکرم ﷺ یہ دعا پڑھاتے تھے : ’’اے اللہ میں پنا ہ مانگتا ہوں تجھ سے بری عادتوں اور برے اعمال اور بری خواہشات سے ‘‘۔ (جامع ترمذی ) 
’’اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی اور سستی اور بخیلی اور  نا مردی اور بڑھاپے اور قبر کے عذاب سے ۔یا اللہ میرے نفس کو پرہیز گاری دے اور اس کو پاک کر تو بہتر پاک کرنے والا ہے ۔ تو مالک و مختار ہے۔  اس کا( یعنی نفس کا) یا اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس نفس سے جو میسر نہ ہو اور اس دل سے جس میں ڈر نہ ہو اللہ کا اور اس علم سے جو فائدہ نہ دے اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو ‘‘۔ ( سنن نسائی ) ابن ماجہ کی ایک روایت میں ہے ’’ اللہ رحم کر ہمارے (نفس) پر اور عاد کے بھائی پر ‘‘۔ 
۹: ذکراللہ : حضرت ابو دردہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : کہ کیا نہ خبر دو ں میں تم کو سب عملوں سے بہتر کام کی اور نہایت تزکیہ کرنے والے کی اپنے مالک کے نزدیک اور بہت بلند کرنے والا تمہارے درجات کو اور بہتر تمہارے لیے سونا اور چاندی خرچ کرنے سے اور بہتر تم کو اس سے کہ ملو تم اپنے دشمن سے او ر تم گردنیں مارو ان کی اور وہ گردنیں ماریں تمہاری انہوں نے کہا۔ ہاں ۔ آپ نے فرمایا : وہ ذکر ہے اللہ کا : معاذ نے کہا کوئی چیز نہیں اللہ کے عذاب سے نجات دلانے والی اللہ کے ذکر سے بڑھ کر ۔ ( جامع رمذی )
۱۰:روزہ : حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے اور ہم جوان تھے قدرت اور مقدور نکاح کا نہ رکھتے تھے ۔ سو آپ نے فرمایا اے گروہ جوانوں کے تم ضرور نکاح کرو اس لیے کہ وہ آنکھوں کو نیچا رکھتا ہے ۔ یعنی جھانک تاک سے بچاتا ہے ۔ سو جو شخص تم میں سے نکاح کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھنا اختیار کرے کہ روزہ اس کے حق میں گویا خصی کرنا ہے (ابو دائود)
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں تم اپنے آپ کا محاسبہ کیا کرو پہلے اس کے کہ تم سے حساب لیا جائے اور نفسوںکا وزن کیا کرو پہلے اس کے کہ تمہارا وزن بروز حشر کیا جائے ۔ کیوں کہ آج کا حساب کر لینا آسان ہے ۔ قیامت کے دن حساب دینے سے اور خود کو بڑی پیشی کے لیے سنوار لو جس دن تم پیش کیے جائو گے ۔ امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : اپنی خواہشات سے اس طرح بچو جیسے اپنے دشمنوں سے بچتے ہو کوئی شے انسان کے لیے خوہشات کی پیروی اور زبان کا زخم لگانے سے زیادہ دشمن نہیں ۔ ( اصول کافی ) 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں