ہفتہ، 15 جولائی، 2023

پرہیز گاری کی نشانیاں


 

پرہیز گاری کی نشانیاں

۱:غیبت سے اجتناب کیا جائے : قرآن مجید میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے ’’ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو‘‘۔

۲: بد گمانی سے پر ہیز کرو: قرآن مجید میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے ’’ زیاد ہ بدگمانی سے پر ہیز کرو بے شک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں‘‘۔

۳: کسی کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے : قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے ’’ کوئی قو م کسی دوسری قوم سے مذاق نہ کرے ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں‘‘۔

۴: نگاہوں کو حرام کاموں سے محفوظ رکھنا: قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے’’ آپؐ مومنین سے فرما دیجیے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں ‘‘۔

۵: زبان میں صداقت ہو : خالق کائنات قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ’’اور جب تم کوئی بات کرو تو عدل سے کام لو:‘‘۔

۶: اپنے آپ پر اللہ تعالی کے انعامات کی پہچان رکھیے تا کہ دل میں تکبرنہ آئے: ارشاد باری تعالی عزوجل ہے ’’ جب اللہ تعالی نے تم پر احسان فرمایا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی راہ دکھائی اگر تم سچے ہو ‘‘۔

۷: میانہ روی اختیار کرو : اللہ تعالی کا فرمان عالی شان ہے ’’ اور وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ بخل کرتے ہیں اور ان کا خرچ معتدل ہوتا ہے ‘‘۔

۸: اپنے لیے برائی اور تکبر کی آواز بلند نہ کرے : اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : ’’ یہ عالم آخرت ہم ان لوگوں کے لیے کرتے ہیں جو فساد کر کے دنیا میں بڑا نہیں بننا چاہتے‘‘۔

۹: پانچوں نمازیں وقت کی پابندی کے ساتھ قائم کرے : قرآن مجید میں اللہ پاک فرماتا ہے ’’ نمازوں کی حفاظت کیجیے اور درمیان والی نماز کی اورعاجزی کے ساتھ اللہ تعالی کے سامنے کھڑے ہو کر ‘‘۔

۱۰: سنت اور جماعت پر قائم رہتے ہیں : ارشاد باری تعالی ہے ’’ اور یہ کہ میرا دین سیدھی راہ ہے اس پر چلو اور ان راہوں پر نہ چلو جو تمہیں اپنی راہ سے بھٹکا دیں۔ اللہ تعالی نے تمہیں اس کی وصیت فرمائی ہے تاکہ تم پرہیز گاربن جائو‘‘۔

 ۱۱: کسی پر بھی ظلم زیادتی نہیں کرنی چاہیے : ارشاد باری تعالی ہے ’’ یہ بغاوت تمہارے لیے ہی وبال ہے‘‘۔

 ۱۲:کسی کے ساتھ دھوکا یا فریب نہیں کرنا چاہیے :۔ ارشاد باری تعالی ہے ’’ اور فریب کا وبال فریبی پر ہی ہوتا ہے ‘‘۔

۱۳: کبھی بھی وعدہ خلافی نہیں کرنی چاہیے : ارشاد باری تعالی ہے ’’ پس جو شخص وعدہ خلافی کرے گا تو اس کا وبال عہد توڑنے والے پر پڑے گا ‘‘۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳)

  حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳) جنگ بدر کے موقع پر عبدالرحمن بن ابو بکرؓ مشرکین مکہ کی طرف سے لڑ رہے تھے۔ جب اسلام قبول کیا تو اپنے و...