بدھ، 4 دسمبر، 2024

فرامینِ مصطفی ﷺ

 

فرامینِ مصطفی ﷺ

مسلمانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید فرقان حمید نازل فرمایا اور حضور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ قرآن مجید کی تشریح کا پہلا ماخوذ ہے ۔ اسی لیے ہدایت و رہنمائی کے لیے قرآن مجید اور احادیث مبارکہ دونوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ اگر ہم حضورنبی کریمﷺ کے فرامین اور سیرت کے مطابق زندگی بسر کریں گے تو ہماری زندگی انتہائی خوشگوار ہو جائے گی اور ہم دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہوں گے ۔ حضور نبی کریمﷺ کے چند فرامین درج ذیل ہیں ۔ 
۱: ظلم قیامت کے دن اندھیروں کی صورت میں ہو گا ۔ ۲: اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا ۔ ۳: جو شخص نرمی سے محروم رہا وہ ساری بھلائی سے محروم رہا ۔ ۴: پہلوان وہ نہیں جو اپنے مخالف کو بچھاڑ دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھے ۔ ۵: جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو ۔ ۶: حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں : اس کے سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا ، جنازے کے ساتھ جانا ، اس کی دعوت قبول کرنا اور جب کسی کو چھینک آئے تو ’یرحمک اللہ‘ کہہ کر جواب دینا۔ ۷: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب اعمال میں زیادہ محبوب عمل وہ ہے جو دائمی ہو اگرچہ تھوڑا ہو ۔ ۸: دنیا مسلمان کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے ۔ ۹: دنیا میں ایسے رہو جیسے مسافر یا راہ گیر رہتاہے ۔ ۱۰: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔ ۱۱: وہ شخص کامیاب ہو گیا جو ایمان لایا اور جس کو بقدر کفایت رزق مل گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی روزی پر قناعت دے دی ۔ ۱۲: اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ،والدین کی نافرمانی کرنا، کسی بے گناہ کو قتل کرنا اور جھوٹی شہادت دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے ۔ ۱۳: انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ جو بات سنے اسے بغیر تحقیق کیے آگے پہنچا دے ۔۱۴: آپؐ نے فرمایا : کھائو پیو ، پہنو اور صدقہ کرو مگر اصراف کے ساتھ ۔ ۱۵: آپس میں قطع تعلق نہ کرو اور ایک دوسرے کے در پے نہ ہو اور آپس میں بغض نہ رکھو اور حسد نہ کرو اور اے اللہ کے بندو سب بھائی بن کر رہو ۔ ۱۶: حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں سے میرے نزدیک سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اخلاق کے لحاظ سے اچھا ہے ۔ ۱۷: مسلمان کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ قطع تعلق رکھے ۔ ۱۸: مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود سلام بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳)

  حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳) جنگ بدر کے موقع پر عبدالرحمن بن ابو بکرؓ مشرکین مکہ کی طرف سے لڑ رہے تھے۔ جب اسلام قبول کیا تو اپنے و...