اتوار، 17 ستمبر، 2023

حضرت فضیل بن عیاض رحمة اللہ علیہ


 

حضرت فضیل بن عیاض رحمة اللہ علیہ

 طریقت کے اماموں میں ایک واصلین کے سردار ، مقربین بارگاہ کے باد شاہ حضرت ابو علی فضیل بن عیاض رحمة اللہ تعالی علیہ بھی ہیں۔ فقرا ءمیں آپ کا بڑا مقام و مرتبہ ہے۔ طریقت میں آپ کامل مہارت رکھتے تھے۔ مشائخ طریقت کے درمیان آپ بہت مقبول ہیں۔ آپ کے احوال صدق و صفا سے معمور تھے۔ آپ ابتدائے عمر میں جرائم پیشہ آدمی تھے۔ مرو اور ماوراکے درمیان رہزنی کا مشغلہ تھا۔ اس کے باوجود آپ کا جھکاﺅ اصلاح کی طرف رہتا تھا۔ اگر کسی قافلے میں کوئی عورت ہوتی تو اس قافلے کر قریب بھی نہیں جاتے تھے۔ اگر کسی کے پاس مال کم ہوتا تو اس سے کچھ بھی نہیں لیتے تھے اور ہر شخص کے پاس کچھ نہ کچھ مال مال ضرور چھوڑ دیتے تھے۔
 ایک مرتبہ ایک سوداگر مرو سے ماورا جا رہا تھا۔ مرو کے لوگوں نے کہاں کہ تمہارے لیے بہتر یہ ہے کہ تم ایک سرکاری دستہ اپنے ساتھ لے کر جاﺅ کیونکہ راستے میں فضیل مال لوٹ لیتا ہے۔ سوداگر نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وہ رحم دل اور خدا ترس آدمی ہے۔سوداگر نے حفاظتی دستے کی بجائے اپنے ساتھ ایک قاری اجرت پر رکھ لیا۔ قاری دن رات قرآن مجید کی تلاوت کرتا رہا یہا ں تک کہ یہ قافلہ اس جگہ پہنچ گیا جہا ں فضیل گھات لگائے بیٹھا تھا۔ اس وقت قاری نے یہ آیت پڑھی۔ 
ترجمہ : ” کیا ابھی تک مومنوں کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ وہ ذکر الٰہی اور حق کی طرف سے نازل کیے ہوئے احکام کے آگے اپنے دلوں کو جھکائیں “۔
 حضرت فضیل بن عیاض نے جب یہ سنا تو ان کے دل پر رقت طاری ہو گئی۔ حضرت فضیل پر اللہ تعالی کا فضل ہوا اور انہوں نے اسی وقت راہزنی سے توبہ کر لی۔ جن جن کے مال لوٹے تھے ان کے نام لکھ رکھے تھے ان سب کو راضی کیا۔ لیکن ایک یہودی نے معاف کرنے سے انکار کر دیا اور کہا سامنے ایک ریت کا ٹیلہ ہے اگر اسے اٹھا کر ادھر رکھ دو تو میں تمہیں معاف کر دوںگا۔ اللہ کی رحمت سے رات کو آندھی آئی اور پوری کی پوری ڈھیری ادھر سے ختم ہو گئی۔ پھر اس نے کہا کہ میرے تکیے کے نیچے سے اشرفیوں کی تھیلی مجھے پکڑا دو تو میں تمہیں معاف کر دو ں گا۔ جب آپ نے اس کو تھیلی دی تو وہ فوری مسلمان ہو گیا وہ کہنے لگا کہ اس تھیلی میں مٹی تھی اور میں نے تورات میں پڑھا تھا کہ جب بندہ سچی توبہ کرتا ہے تو اگر وہ مٹی کو بھی ہاتھ لگائے تو وہ سونا بن جاتی ہے۔اس سے مجھے یقین ہو گیا کہ آپ کا مذہب سچا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں