پیر، 14 اگست، 2023

حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ(۳)

 

حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ(۳)

حضرت بلا ل روضہ رسول پر حاضر ہوئے اور رو رو کر عرض کیا : یارسول اللہ ﷺ غلام کو یہ فرما کر بلایا کہ ہم سے مل جائو اور اب جب بلال زیارت کے لیے حاضر ہوا ہے تو آپ ﷺ پردہ میں چھپ گئے ہیں۔ یہ کہتے ہی آپ بے خود ہو کر قبر انور کے پاس گر گئے ۔ کافی دیر کے بعد جب ہو ش سنبھلی تو لوگ آپ کو باہر اٹھاکر لائے ۔ حضرت بلال کی مدینہ منوہ آمد کی خبر پورے مدینہ میں پھیل چکی تھی ۔بے شمار لوگ اکھٹے ہو ئے اور مئو ذن رسول ﷺ سے اذان سنانے کی درخواست کرنے لگے ۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ فرمانے لگے اے دوستو! یہ بات میری طاقت سے باہر ہے کیو نکہ حضور ﷺ کی ظاہری زندگی میں جب میں اذان دیتا تھا تو جس وقت اشھد ان محمد رسول اللہ کہتا تو  سامنے حضور ﷺ کودیکھ لیتا تھا ۔ اب بتائو کیسے دیکھو ںگا ۔ مجھے اس خدمت سے معاف رکھو ۔لوگوں کے اصرار پر حضرت بلال انکار ہی کرتے رہے ۔ حضرت حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہما کو بلایا گیا ۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے آ کر حضرت بلال کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : اے چچا جان آج ہمیں بھی وہ اذان سنا دو جو ہمارے نانا جان کو سنایا کرتے تھے ۔حضرت بلال نے حضرت حسین کو گود میں اٹھا یا اور کہنے لگے آپ میرے محبوب کے نواسے ہو ۔ لے چلو جہاں کہوں گے اذان کہہ دوں گا ۔ حضرت حسین رضی للہ تعالی عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کا ہاتھ پکڑ کر مسجد کی چھت پر کھڑا کر دیا ۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے اذان کہنا شروع کر دی ، مدینہ منورہ میں یہ بڑا عجیب اور غم کا وقت تھا حضو ر ﷺ کو وصال فرمائے ایک عرصہ گزر چکا تھا ۔ حضرت بلال کی اذان سن کر لوگ مدینہ منورہ کی گلی کوچوں سے مسجد میں جمع ہونے شروع ہو گئے ۔ پردے والی عورتیں رونے لگیں ۔ بچے اپنی مائو ں سے پوچھتے تھے کہ حضرت بلال موذن رسول تو آ گئے ہیں ۔
حضور نبی کریم ﷺ کب تشریف لائیں ۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ جب اشھد ان محمد رسول اللہ زبان مبارک سے نکالا اور حضور ﷺ کو آکھوں سے نہ دیکھ سکے تو غم ہجر میں بیہوش ہو کر گر گئے اور کافی دیر کے بعد ہوش آیا تو روتے روتے ملک شام چلے گئے ۔حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کا وصال مبارک بیس ہجری کو ہوا اس وقت آپ کی عمر مبارک ساٹھ سال تھی ۔ آپ کا مزار مبارک دمشق میں با ب الصغیر کے قریب ہے اور ان کا مزار مبارک آج بھی مر جع خلائق ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اصل زندگی کیا ہے ؟