پیر، 29 مئی، 2023

خوف خدا

 

خوف خدا

’ــ’حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا :

 (روز قیامت )اللہ تعالی فرمائے گا :

’’ دوزخ سے ایسے شخص کو نکال دو جس نے ایک دن بھی مجھے یاد کیا یا میرے خوف سے کبھی بھی مجھ سے ڈرا‘‘۔

 ’ــ’حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا : 

دو آنکھوں کو (دوزخ کی ) آگ نہیں چھوئے گی : وہ آنکھ جو اللہ تعالی کے خوف سے روئی اور دوسری وہ آنکھ جس نے اللہ تعالی کی راہ میں پہرا دے کر رات گزاری ہو ‘‘۔

’ــ’حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا : 

جس نے اللہ تعالی کو یاد کیا اور اس کے خوف سے اس کی آ نکھیں  اس قدر اشک بار ہوئیں کہ زمین تک اس کے آنسو پہنچ گئے تو اللہ تعالی قیامت کے دن عذاب نہیں دے گا ‘‘۔

’ــ’حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا :

’’اللہ تعالی کو دو قطروں اور دو نشانوں سے زیادہ کوئی چیز پسند نہیں : اللہ تعالی کے خوف سے (بہنے والے )  آنسوئوں کا قطرہ اور اللہ تعالی کی راہ میں بہنے والا خون کا قطرہ ۔

 رہے دو نشان تو ایک (ہے) اللہ تعالی کی راہ  (میں چلنے ) کا نشانے

 اور (دوسرا ہے ) اللہ تعالی کے فرائض میں (پڑجانے والے)کسی فریضہ  (کی ادئیگی ) کا نشان ـ‘‘۔

’ــ’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضورنبی اکرم ﷺ نے فرمایا : 

’’اللہ تعالی نے فرمایا : مجھے اپنی عزت کی قسم ـ! میں اپنے بندے پر دو خوف اور دو امن اکھٹے نہیں کروں گا  اگر وہ مجھ سے دنیا میں خوف رکھے گا تو میں اسے قیامت کے روزامن میں رکھوں گا اور اگر وہ مجھ سے دنیا میں بے خوف رہا تو  میں اسے قیامت کے روز خوف میں مبتلا کروں گا ‘‘۔ 

اللہ پاک ہم سب کو خوف خدا میں رونے والی آنکھ نصیب فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم دنیا آخرت میں سر خرو ہو سکیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳)

  حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ(۳) جنگ بدر کے موقع پر عبدالرحمن بن ابو بکرؓ مشرکین مکہ کی طرف سے لڑ رہے تھے۔ جب اسلام قبول کیا تو اپنے و...