تعلیم
٭اللہ رب العزت ارشادفرماتے ہیں: ”اوریہ تو ہونہیں سکتا کہ سارے کے سارے مسلمان (ایک ساتھ)نکل کھڑے ہوں تو ان میں سے ہر ایک گروہ (یا قبیلہ)کی ایک جماعت کیوں نہ نکلے کہ وہ لوگ دین میں خوب فہم وبصیرت حاصل کریں اوراپنی قوم کو ڈرائیں جب وہ انکی طرف واپس آئیں تاکہ وہ (گناہوں اورنافرمانی کی زندگی سے) اجتناب کریں“۔(توبہ ۱۲۲)
٭”اوریادکرو،جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے پختہ وعدہ لیا جنہیں کتاب عطاکی گئی تھی کہ تم ضرور اسے لوگوں کے سامنے واضع انداز میں بیان کروگے اور(جو کچھ اس میں بیان ہوا ہے )اسے نہیں چھپاﺅگے، تو انھوں نے اس عہد کو پس پشت ڈال دیا اوراسکے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کرلی ، سو! یہ انکی بہت ہی بری خریداری ہے“۔(آل عمران ۷ ۸ ۱ )
٭ ”اوران میں سے ایک گروہ (علم ) حق کو چھپاتا ہے حالانکہ وہ (اچھی طرح)جانتے ہیں“۔ (بقرة ۱۴۶)٭ ”اوراس سے بڑھ کر کس کی بات اچھی ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف بلاتا ہے اوراچھے کام کرتا ہے “۔ (فصلت۳۳)٭ ”اوراپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اورخوش اسلوبی کے ساتھ دعوت دو“۔ (نحل ۴۸)
٭ ”اوروہ (اللہ کے رسول ﷺ)انھیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتے ہیں“۔(آل عمران ۴۸)
حضورمعلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرماتے ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ نے جس عالم کو علم دیا ہے اس سے وہ عہد لیا ہے جو انبیائے کرام سے لیا گیا کہ وہ اسے لوگوں کے سامنے بیان کریں گے اوراسے چھپائیں گے نہیں۔(احیاءالعلوم)
٭اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو بھی ہدایت عطافرمادے تو یہ تمہارے لیے دنیا ومافیھاسے بہتر ہے۔(صحیح مسلم)٭ جو شخص علم کا ایک باب اس غرض سے سیکھتا ہے کہ دوسرے لوگوں کو بھی سکھائے گا تو اسے ستر صدیقوں کا ثواب دیا جاتا ہے۔ (الترغیب والترہیب)
٭جب قیامت کا دن ہوگاتو اللہ تبارک وتعالیٰ عابدین ومجاہدین سے فرمائے گا کہ جنت میں داخل ہوجاﺅ ، اہل علم عرض کریں گے کہ ان لوگوں نے تو ہمارے علم کی فضیلت کی وجہ سے عبادت اورجہاد (کا فہم حاصل )کیا ، اللہ رب العزت ارشاد فرمائے گاتم میرے نزدیک بعض فرشتوں کی طرح ہوتم لوگوں کی سفارش کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی پھر وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے۔(کنزالعمال )
٭جس شخص نے علم حاصل کیا پھر اسے چھپایا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے آگ کی لگام ڈالے گا۔ (ترمذی)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں