بدھ، 6 جنوری، 2021

فضیلت علم

 

فضیلت علم

 اللہ تبارک وتعالیٰ قرآن مقدس میں ارشادفرماتے ہیں:۔

٭ اے اولادِ آدم بے شک ہم نے تمہارے لیے (ایسا )لباس اتارا ہے جو تمہاری شرم گاہوں کو چھپائے اور (تمہیں) زینت بخشے اور(اس ظاہری لباس کے ساتھ ایک باطنی لباس بھی اتارا ہے اور وہی )تقویٰ کا لباس ہی بہتر ہے ۔یہ (ظاہر و باطن کے لباس سب )اللہ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں۔(اعراف ۲۶)

 امام غزالی ؒ کہتے ہیں’’اس آیہ مبارکہ میں لباس سے مراد علم ، ریش سے مراد یقین اورلباس تقویٰ سے حیاء مراد ہے‘‘۔ انسان کو جب علم اوربصیرت حاصل ہوجاتی ہے تو وہ حزم واحتیاط اورتقویٰ سے آراستہ ہوجاتا ہے اور اُس کی سیرت و کردار میں حیاء پیدا ہوجاتی ہے۔

٭ اوربے شک ہم ان کے پاس ایسی کتاب لائے جسے ہم نے اپنے علم کی بناء پر واضح کیا اوروہ ایمان والوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے۔(اعراف۵۲)

٭ پھر ہم ان پر علم کے ساتھ ضرور بیان کریں گے ۔(اعراف ۷)

٭ بلکہ وہ روشن آیات ہیں جو ان لوگوں کے سینوں میں ہیں جن کو علم دیا گیا ۔(عنکبوت ۴۹)

٭ اوراللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایااوراسے بیان سکھایا ۔(رحمن ۴،۳)

٭ اورجس کے پاس علم تھا اُس نے کہا میں اسے (تخت بلقیس کو) تیرے پاس لے آئوں گاآنکھ جپکنے سے پہلے۔(نمل ۴۰)

٭ توکیوں نہ نکلے ہر قبیلے میں سے چند افراد تاکہ دین میں تفقہ (سمجھ حاصل کریں)۔(توبہ ۱۲۲)

٭ پس اہل علم سے پوچھو اگر تم خود نہیں جانتے ۔(نحل ۴۳)

٭ اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھلائی عطافرمااورآخرت میں بھی بھلائی عطافرمااورہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔ (بقرہ ۲۰۱)حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں دنیا میں بھلائی علم اورعبادت ہے اورآخرت میں جنت ۔

٭ اوراللہ نے آدم کو تمام اشیاء کے نام سکھائے ،پھر انھیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا:مجھے ان اشیاء کے نام بتا دو اگر تم (اپنے خیال میں)سچے ہو۔فرشتوںنے عرض کیا تیری ذات(ہر نقص سے )پاک ہے ہمیں کچھ علم نہیں مگر اسی قدر جو تو نے ہمیں سکھایا بے شک تو ہی سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔(البقرہ ۳۲،۳۱)


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں